سبزیوں کی سیوریج پانی سے کاشت ،کھڑی فصل تلف

سبزیوں کی سیوریج پانی سے کاشت ،کھڑی فصل تلف

سبزیوں کی سیوریج پانی سے کاشت ،کھڑی فصل تلف سیوریج کے پانی سے کسی قسم کی فصل کاشت نہیں کی سکتی، فوڈ حکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک 127 شمالی میں سبزیوں کی سیوریج کے گندے پانی کے کاشت کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی ایکڑ رقبہ پر محیط کھڑی فصل کو ٹریکٹر چلا کر اکھاڑ دیا جس پر کدو، توری اور خربوزے کی فصل شامل ہے ، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فصلوں کوغیر قانونی طور پر سیوریج کے پانی سے کاشت کیا جارہا تھا، جس پر زرعی فارم کے دو مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اس موقع پر فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ سرگودھا سمیت صوبے بھر میں سیوریج کے پانی سے کسی قسم کی فصل کاشت نہیں کی سکتی۔ اس لئے ایسے کاشت کے خلاف کاروائی تیزی سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...