ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہو گئے
جبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس کے مطابق سمی سوہنا اور قاسم علی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ لاہور روڈ پر پل مانگنی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا حادثے کے نتیجے میں سمی سوہنا کی دائیں ٹانگ دو مقامات سے ٹوٹ گئی جبکہ قاسم علی بھی شدید زخمی ہوا۔ دونوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments