چور سوا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائلز اڑا لے گئے
چور سوا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائلز اڑا لے گئے جیب تراش نے بیوپاری کو 1لاکھ 15ہزار سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران سیٹلائٹ ٹاؤن میں رانا اخلاق احمد کے ہاسٹل سے نامعلوم چور سوا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائلز اڑا لے گئے ،جبکہ چانن پورہ کے محمد شفیع،نواحی سلیمان ٹاؤن کے فہیم اقبال،79شمالی کے سیف اﷲ ،65شمالی کے شفقت شیر،سید نو کے محمد نواز،گلشن بشیر کے محمد وارث،46شمالی کے محمد شبیر،26جنوبی کی رہائشی شمیم بی بی کے گھروں سے 20لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر،36شمالی کے شعیب احمدکی دوکان سے قیمتی سامان،معظم آباد سے محمد شفیق کا رکشہ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد حارث کا نیا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا، علاوہ ازیں 130شمالی میں نامعلوم جیب تراش نے محمد خان نامی بیوپاری کو 1لاکھ 15ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments