مسیحی برادری کی عبادات پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اتوار کے روز ماتمی جلوس و مجلس کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے
جس میں چھ سو سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تھے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر معمور رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔اس موقع پر پولیس حکام نے اہلکاروں کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا۔
کرتے ہوئے بتایا کہ جلوس و مجالس اور گرجا گھروں میں شرکت کرنے ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جائے اور اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرزکے استعمال یقینی بنایا گیاجہاں عورتوں کی شرکت پر ان کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی لگائی گئی اور پارکنگ کے مناسب انتظام کویقینی بنایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments