چائینہ کی زرعی تحقیقی کمپنی کے وفد کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ
چائینہ کی زرعی تحقیقی کمپنی کے وفد کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ سرگودھا یونیورسٹی کے افسروں کو چائینہ میں جلد مدعو کیا جائے گا ، چائینز وفد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چائینہ کی معروف ایجوکیشنل سائنٹیفک زرعی تحقیقی ٹریڈ کمپنی کے جنرل منیجر لوآن زیوجنگ کی قیادت میں وفد نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان اور چائینہ کے درمیان مختلف شعبہ جات بالخصوص زراعت اور کمرشل پراجیکٹس، زرعی مشینری، ڈرون کے ذریعے سپرے اور مستقبل میں ہونے والی صنعتی نمائش اور مختلف تعلیمی شعبہ جات میں تبادلہ خیال تھا۔ لوآن زیو جنگ کی قیادت میں وفد نے اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ماضی میں ہونے والے یونیورسٹی کے ساتھ پراجیکٹس کے بارے میں بھی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چائینز وفد نے اس موقع پر سرگودھا یونیورسٹی کے ساتھ جاری کام پر مکمل اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی قیادت میں درست سمت میں گامزن ہے اور یونیورسٹی کے افسران کو چائینہ میں جلد مدعو کیا جائے گا تاکہ تعلیم اور انڈسٹری کے تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments