والی بال میچ کے دوران فائرنگ ،نوجوان زخمی

والی بال میچ کے دوران  فائرنگ ،نوجوان زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) والی بال میچ خونریز تصادم میں بدل گیا، مسلح شخص نے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان کو گھائل کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ لڈے والا گراؤنڈ میں جاری والی بال کا کھیل اس وقت خوف و ہراس میں بدل گیا جب مبینہ طور پر دو مسلح افراد نے گراؤنڈ میں پہنچ کر 19 سالہ نوجوان محمد حسیب پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جاوید اور سہیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔، جس میں واقعہ چند روز قبل ملزمان کو گالم گلوچ سے منع کرنے کا شاخسانہ بتایا گیا ہے پولیس مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...