ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہونے والا پانی تاحال نکالا نہیں جا سکا

ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہونے والا پانی تاحال نکالا نہیں جا سکا

ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہونے والا پانی تاحال نکالا نہیں جا سکاپورا علاقہ تعفن اور بدبو کی لپیٹ میں آ گیا،بیماریوں کے خدشات بڑھنے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ بارشوں کے بعد استقلال آباد کالونی کے ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہونے والا پانی تاحال نکالا نہیں جا سکا، جس کے باعث پورا علاقہ تعفن اور بدبو کی لپیٹ میں آ گیا۔ کھڑے پانی سے مچھروں کی افزائش اور مختلف بیماریوں کے خدشات بڑھنے لگے ، جبکہ علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں مکینوں کے مطابق ہاکی گراؤنڈ میں جمع بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے ۔ پانی میں کچرا اور گندگی جمع ہونے سے بدبو پھیل رہی ہے ، جس سے اردگرد رہنے والے افراد، خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،بارش کے بعد پانی کھڑا ہونا معمول بن چکا ہے ، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت نکاسی آب کے اقدامات نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ گراؤنڈ، جو شہریوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے ، اب گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر پانی نہ نکالا گیا تو مچھروں کی بہتات کے باعث ڈینگی، ملیریا اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اہل علاقہ نے میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ سے بارشی پانی کی نکاسی کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...