کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے انتظامیہ پوری طرح متحرک
کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے انتظامیہ پوری طرح متحرک ڈرینوں اور نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھی جائے ، اسسٹنٹ کمشنر
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث دیہات میں کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کمپنی بھیرہ کی ٹیم ہاتھی ونڈ اور بلدیہ بھیرہ کا عملہ بیرون دروازہ چڑی چوگ مرکزی نالے کی ڈی سلٹنگ کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام جلد از جلد بحال کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار (ایریگیشن) کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرینوں اور نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھی جائے تاکہ نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی بروقت نکاسی ممکن بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments