نہری پانی کا بڑے پیمانے پر ضیاع، موگے ٹوٹے پھوٹ کا شکار، کسانوں کو شدید نقصان

نہری پانی کا بڑے پیمانے پر ضیاع، موگے ٹوٹے پھوٹ کا شکار، کسانوں کو شدید نقصان

جہاں تعمیراتی کام مکمل کیا گیا، وہاں بھی متعدد مقامات پر غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے الزامات ،کنکریٹ موگے اور پختہ پشتے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹ) سرگودھا زون میں محکمہ آبپاشی کے تحت تعمیر کیے گئے کنکریٹ موگہ جات اور پختہ پشتوں کا منصوبہ مبینہ طور پر ناقص تعمیر اور غیر معیاری میٹریل کے باعث ناکامی کی تصویر بن گیا کئی مقامات پر چند ہی برسوں میں کنکریٹ بہہ گیا، موگے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے اور نہری پانی کے بڑے پیمانے پر ضیاع نے کسانوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں نہری نظام کو جدید بنانے اور پانی کے ضیاع پر قابو پانے کے لیے چند سال قبل کنکریٹ موگہ جات کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، تاہم محکمہ آبپاشی کی مبینہ غفلت اور ناقص نگرانی کے باعث منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب جہاں تعمیراتی کام مکمل کیا گیا، وہاں بھی متعدد مقامات پر غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے الزامات سامنے آ رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نہروں میں پانی چلنے کے ساتھ ہی کنکریٹ کی تہہ اکھڑنے اور بہنے لگی، جبکہ متعدد مقامات پر کنکریٹ موگے اور پختہ پشتے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال سے نہ صرف نہری پانی کا ضیاع بڑھ گیا بلکہ آبپاشی کا پورا نظام متاثر ہو رہا ہے ،کاشتکاروں کے مطابق پانی کے بڑھتے ہوئے ضیاع کے بعد سرکاری سطح پر نہری پانی کی تقسیم میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...