\"انصاف آپ کی دہلیز پر\" کے تحت یونین کونسل میں کھلی کچہری
محتسب پنجاب کا مقصد عوام کو فوری، شفاف اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )محتسب پنجاب میڈم عائشہ حامد کے وژن \"انصاف آپ کی دہلیز پر\" کے تحت یونین کونسل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈوائزر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ایڈوائزر محمد محروض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سنے ۔کھلی کچہری میں ریونیو، لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ شہریوں نے مختلف اداروں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔اسسٹنٹ ایڈوائزر محمد محروض نے شہریوں کی درخواستوں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری نوٹس جاری کیے اور مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کہا گیا کہ محتسب پنجاب کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری، شفاف اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے ۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments