ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں آگاہی واک کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک او پی ڈی سے شروع ہو کر ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، جس کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور ٹیسٹنگ کی اہمیت اجاگر کرنا تھا،واک کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کی، جبکہ چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محمد خان، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ حمید بھلی، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد طارق محمود اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد امتیاز سمیت ہسپتال انتظامیہ، طبی عملے اور طلبہ نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائٹس قابلِ علاج مرض ہے ، بشرطیکہ بروقت تشخیص اور علاج کرایا جائے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ ضرور کروائیں ۔تاکہ مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور \"ہیپاٹائٹس فری پاکستان\" کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments