کدھی ڈھاک پتن کشتی رانی بوٹنگ کے ٹھیکے کی نیلامی کا عمل مکمل

 کدھی ڈھاک پتن کشتی رانی بوٹنگ کے ٹھیکے کی نیلامی کا عمل مکمل

چوہدری ظہیر نے 81 لاکھ 70 ہزار کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کر لیا

شاہ پور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر آفس شاہ پور میں میگھہ کدھی ڈھاک پتن کشتی رانی بوٹنگ کے ٹھیکے کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔ سرکاری ریٹ 45 لاکھ روپے مقرر تھا، جبکہ چوہدری ظہیر احمد نے 81 لاکھ 70 ہزار روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کر لیا۔بولی کا عمل اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسرا سہیل بٹ کی نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میگھہ کدھی ڈھاک پتن کے ٹھیکے کے حصول کے لیے مقررہ طریقہ کار کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں نیلامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریڈر اسسٹنٹ کمشنر سکندر عباس، حاجی اصغر دھول، خواجہ خالد، سردار محمد، خواجہ نذر، غلام عباس، ظہیر احمد، محمد رضوان، محمد ریاض اور دیگر امیدواروں نے حصہ لیا،انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کے تمام مراحل کی نگرانی کی گئی تاکہ بولی کا عمل شفاف اور میرٹ کے مطابق مکمل ہو۔ بولی کے دوران چوہدری ظہیر احمد نے 81 لاکھ 70 ہزار روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر میگھہ کدھی ڈھاک پتن کشتی رانی بوٹنگ کا ٹھیکہ حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل میگھہ کدھی ڈھاک پتن کی بولی ایک کروڑ روپے میں ہوئی تھی، تاہم موجودہ نیلامی میں 81 لاکھ 70 ہزار روپے کی کامیاب بولی سامنے آئی۔انتظامیہ کے مطابق نیلامی کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا ہے ۔ جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو مقررہ قانونی و انتظامی تقاضے پورے کرنے کے بعد ٹھیکہ حوالے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...