کمشنر کا دکانوں میں پانی داخل ہونے پر پر سخت برہمی کا اظہار
کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچانا تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت شہری سیلاب (اربن فلڈنگ)، سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور سرگودھا شہر کو درپیش مختلف شہری مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی، ایم ڈی واسا،، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ایکسیئن ہائی ویز، ایکسیئن کنسٹرکشن فیسکو، صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تاجروں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارش کے دوران سٹی روڈ اور کچہری بازار کی متعدد دکانوں کے بیسمینٹس میں بارش کا پانی داخل ہونے کے واقعہ پر سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ۔کمشنر نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر زمہ داران کا تعین کرنے اور تادیبی کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments