پرائس کنٹرول کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں، ڈپٹی کمشنر

 پرائس  کنٹرول کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں، ڈپٹی کمشنر

آٹاسمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام سرور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ایکسین ہائی ویز، واسا، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں، آٹا، روٹی اور بریڈ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مؤثر پرائس کنٹرول اقدامات کے نتیجے میں سرگودھا ضلع صوبہ بھر میں انسپکشن میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے ، جبکہ گزشتہ ماہ ضلع دوسرے نمبر پر تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو مزید متحرک انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ انسپکشن، خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی اور نکاسی آب کے حوالے سے واسا اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی واضح طور پر نظر آنی چاہیے ۔ ضلعی سطح پر خصوصی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں اور شہری علاقوں میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...