میانہ کے مرکزی و رابطہ سڑکیں کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں کوٹ میانہ کے مرکزی و رابطہ سڑکیں گزشتہ کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
جگہ جگہ گہرے گڑھے ، اکھڑی ہوئی سڑکیں اور خستہ حال انفراسٹرکچر کے باعث روزانہ سینکڑوں شہری، طلبہ، مریض، کسان اور مسافر آمدورفت میں پریشانی کا شکار رہتے ہیں، جبکہ بارش کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور حادثات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔اہلِ علاقہ نے بتایا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ سیوریج کا ناقص نظام، اسکول کی اپ گریڈیشن نہ ہونا، بنیادی مرکز صحت میں بجلی کی عدم دستیابی، قبرستانوں کی چار دیواری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گلیوں اور چوراہوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور گاؤں کو ماڈل ویلیج پروگرام میں شامل نہ کیے جانے جیسے مسائل بھی عرصہ دراز سے حل طلب ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments