ساؤتھ افریقا اور زیمبیا کا وفدآج سرگودھا کا دورہ کرے گا

ساؤتھ افریقا اور زیمبیا کا وفدآج سرگودھا کا دورہ کرے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان صوبائی محتسب پنجاب، ریجنل دفتر سرگودھا نے بتایا ہے کہ آج 29 جولائی 2026 کو ساؤتھ افریقا اور زیمبیا سے ایک غیر ملکی وفد دفتر صوبائی محتسب پنجاب کے نظامِ کار اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے سرگودھا کا دورہ کرے گا۔

اس موقع پر دن گیارہ بجے ضلع کونسل ہال سرگودھا میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں حکومت پنجاب کے ماتحت مختلف محکموں اور اداروں کے خلاف عوامی شکایات وصول کی جائیں گی اور ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات تحریری درخواست کی صورت میں لے کر کھلی کچہری میں شرکت کریں۔ درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی ہمراہ لائیں تاکہ شکایات کے اندراج اور کارروائی میں آسانی ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...