جعلی ای سٹامپ سکینڈل ،اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج

جعلی ای سٹامپ سکینڈل ،اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج

آن لائن تصدیق کے دوران ای اسٹامپ کا ریکارڈ مشکوک نکلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی ای سٹامپ سکینڈل بے نقاب، تحصیلدار بھیرہ کی درخواست پر مبینہ جعل ساز کے خلاف اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق مبینہ جعلی ای اسٹامپ پیپرز کی تیاری اور فروخت کا معاملہ بالآخر پولیس تک پہنچ گیا، جہاں تحصیلدار بھیرہ کی درخواست پر مبینہ جعل ساز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس معاملے پر باقاعدہ فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق تحصیلدار قمر عباس کے روبرو وراثتی انتقال کے لیے شجرہ پیش کیا گیا، جس کے ساتھ منسلک بیان حلفی ای اسٹامپ پیپرز پر موجود تھے ۔ آن لائن تصدیق کے دوران ای اسٹامپ کا ریکارڈ مشکوک نکلا اور اس کے اسکرین شاٹس منسلک دستاویزات سے مطابقت نہ رکھتے تھے ، جس پر انہیں جعلی قرار دیا گیا ابتدائی جانچ کے دوران اختر حسین نے تصدیق کی کہ اس نے اپنے چچا کی وراثت سے متعلق بیان حلفی کے لیے ای اسٹامپ مدثر شہزاد سے خریدے تھے ،تحصیلدار نے الزام عائد کیا کہ جعلی ای اسٹامپ کے ذریعے نہ صرف جعل سازی کی گئی بلکہ سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...