مستحق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ،سلطان محمود وڑائچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عوامی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے ۔
ان خیالات کا اظہار سرپرست دوئم انجمن فلاح مریضان ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے انجمن فلاح مریضان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انجمن فلاح مریضان ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے غریب مریضوں کی خدمت کرنا باعث فخر ہے ۔ انجمن فلاح مریضان مریضوں کو ادویات، ٹیسٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments