یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی پراسرار ہلاکت نے سنسنی پھیلا دی

  یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی پراسرار ہلاکت نے سنسنی پھیلا دی

کلاس فیلو عزیر نے پیزا شاپ بلایا، جہاں جوس پینے کے فوراً بعد طبیعت بگڑ گئی ہسپتال سرگودھا ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی، کلاس فیلو کو گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے کوٹ مومن میں مقامی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی پراسرار ہلاکت نے سنسنی پھیلا دی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقتولہ کے کلاس فیلو اور ایک ساتھی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کلاس فیلو کو گرفتار کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق طالبہ باسمہ کو مبینہ طور پر اس کے کلاس فیلو عزیر نے پیزا شاپ بلایا، جہاں اسے \"اسپیشل جوس\" پیش کیا گیا۔ الزام ہے کہ جوس پینے کے فوراً بعد طالبہ کی طبیعت بگڑ گئی، جبکہ والد کے مطابق متاثرہ طالبہ نے حالت خراب ہونے پر بتایا کہ ملزم نے اسے دھمکی دی تھی کہ \"اگر میری نہ ہو سکی تو کسی اور کی بھی نہیں ہو سکو گی۔\"طالبہ کو فوری طور پرہسپتال کوٹ مومن منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی،باسمہ مقامی یونیورسٹی سے بی بی اے کے بعد کمپیوٹر کلاسز لے رہی تھی،پولیس نے والد کی درخواست پر کلاس فیلو عزیر اور ایک دوسرے نوجوان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کلاس فیلو کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس سمیت تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...