متوسط طبقے کے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور

متوسط طبقے کے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور

سرکاری پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی ایک عرصے سے بند، روٹی اور نان بھی مہنگے

بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں آٹے کی قلت برقرار ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی ایک عرصے سے بند ہونے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کے مطابق ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے بھی روٹی اور نان کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر رکھے ہیں، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے محمد اشرف، محمد علی، شریف حسین، اقبال احمد اور محمد علی نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 10 کلو آٹے کا تھیلا 1,400 روپے جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2,100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔انہوں نے ضلعی محکمہ خوراک کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی جاری ہونے کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں، کیونکہ شہریوں کو کافی عرصے سے سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں ہو رہا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری پوائنٹس پر آٹے کی باقاعدہ فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے ، آٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے اور انہیں مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور نہ ہونا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...