یونین سب ڈویژن بھیرہ کے انتخابات میں چاند گروپ کا کلین سویپ

یونین سب ڈویژن بھیرہ کے انتخابات  میں چاند گروپ کا کلین سویپ

بھیرہ(نامہ نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سب ڈویژن بھیرہ کے انتخابات میں چاند گروپ نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

جبکہ اس کے مدِمقابل پھول گروپ کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق چاند گروپ کے جاوید اقبال گوندل 31 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین، ملک اللہ دتہ ودھن 30 ووٹ لے کر وائس چیئرمین، ملک ذوالفقار علی 31 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری اور محمد عرفان شہزاد 30 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔انتخابات میں مجموعی طور پر 44 ووٹوں میں سے 43ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ کامیاب امیدواروں نے اپنی کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونین کے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...