سموگ کی روک تھام کیلئے آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ

 سموگ کی روک تھام کیلئے آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ

کسانوں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے بجائے ماحول دوست طریقے اختیار کریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون کی زیر صدارت ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دھان کی فصل کی آئندہ کٹائی کے پیش نظر سموگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات، سیکرٹری آر ٹی اے ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے ضلع میں اب تک سموگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ پیش کی، جبکہ مختلف محکموں نے بھی اپنی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا کہ کسانوں میں آگاہی مہم تیز کی جا رہی ہے تاکہ وہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے بجائے متبادل اور ماحول دوست طریقے اختیار کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد ہارون نے ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...