تمام دکاندار مقرر قیمتوں پرسودا فروخت کریں ، چیف افیسر ایم سی
خلاف ورزی برداشت نہیں ہو گی ،کلورکوٹ کو صاف ستھرا رکھنا اولین ذمہ داری
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)تمام دکاندار اور ریڑھی بان اپنی مقرر کردہ حدود کے اندر رہ کر اپنا سودا سلف فروخت کریں خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کلورکوٹ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر ایک شخص کی اولین ذمہ داری ہے ناجائز تجاوات پر سخت ایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سہیل انور خان نیازی چیف افیسر ایم سی کلورکوٹ نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے دوان چیکنگ ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات اپنا سودا سلف دکان کے اندر کھیں اور اپنی دکان کا گند ڈسٹ بن میں ڈالیں اور سبزی فروٹ کے ریڑھی بان اپنی ریڑھییاں مقررہ سرکاری جگہ پر لگائیں خلا فورزی پر دکان بھی سیل کی جائے گی اور ریڑھیوں کو بھی قبضہ میں لے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments