تکہ شاپ کے باہر کھڑے نوجوان کو مبینہ فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی سلیمان پورہ میں تکہ شاپ کے باہر کھڑے 19 سالہ سید شہباز علی زیدی کو مبینہ فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق علی مولوی اور وجیہہ بھٹی نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان کو روک لیا، جہاں علی نے مبینہ طور پر پستول سے فائر کیا، جس کے باعث شہباز زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کی وجہ چند روز قبل ہونیوالے جھگڑے کا شاخسانہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے دو نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments