موٹروے کی باڑ کاٹ کر درخت چوری کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹروے کی باڑ کاٹ کر درخت چوری کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موٹروے ویجیلنس ٹیم دوران گشت لوکیشن 173؍RD شمال پہنچی تو موٹروے کی باڑ کٹی ہوئی ملی، جبکہ اندر درختوں کی شاخیں بکھری پڑی تھیں۔ چیکنگ پر ارشاد سکنہ الف 8چک جنوبی کو درخت کاٹتے ہوئے قابو کر لیا گیا، جس کے قبضہ سے کلہاڑی بھی برآمدہوئی،استغاثہ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ لکڑیاں کاٹ کر لے رہا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments