آئس کریم پارلر کا سیلز مین 10 لاکھ کے سامان سمیت غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آئس کریم پارلر کا سیلز مین مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کا سامان سمیت غائب ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقے چک 70 شمالی فاطمہ جناح میں آئس کریم پارلر کے ملازم خاور حسین نے حالیہ محرم الحرام کے دوران فریج، ڈیپ فریزر، چارپائیاں، آئس کریم سائیکلیں، پنکھے ، آئس کریم اور دیگر سامان غائب کر دیا،ایف آئی آر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو مبینہ طور پر سامان گاڑی میں لوڈ کر کے لے جاتے دیکھا گیا، جبکہ اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے ۔ پولیس نے خاور حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments