چور گاڑی سے 300 لیٹر ڈیزل نکال کر لے اڑے

چور گاڑی سے 300 لیٹر ڈیزل  نکال کر لے اڑے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 41شمالی بائی پاس پر انوکھی واردات، ڈرائیور سویا رہا چور گاڑی سے 300 لیٹر ڈیزل نکال کر لے اڑے ۔ڈرائیور عرفان نے پولیس کو بتایاکہ وہ تھکاوٹ کے باعث مقامی ہوٹل کے قریب گاڑی کھڑی کر کے سو گیا۔

بیدار ہونے پر دیکھا کہ ڈیزل ٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا جبکہ ٹینک سے ڈیزل غائب تھا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور 300 لیٹر ڈیزل نکال کر لے گئے ، جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار 800 روپے بنتی ہے ،ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تاہم چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے کوئی مدد نہ مل سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...