عطائیت کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

عطائیت کے خاتمے کے لیے تمام  متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام  کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام سرور کی زیر صدارت ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں عطائیت کے خاتمے اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی نے کہا کہ عطائیت ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر مستند اور غیر قانونی طور پر علاج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،اجلاس میں مجموعی طور پر 50 کیسز پیش کیے گئے جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ قوانین کے مطابق ضروری فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...