542امیدوار اہل قرار،سرکاری زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس آج تقسیم ہونگے
سرگودھا تحصیل 310، بھلوال 49، بھیرہ 10، کوٹ مومن 20، ساہیوال 28، شاہپور 16 اور سلانوالی کے 113 کامیاب امیدوار شامل 7,377درخواستیں موصول ہو ئی تھیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں مجموعی طور پر 542 امیدواروں کو قرعہ اندازی کے بعد اہل قرار دے کر ان میں فوری طور پر الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس کی تقسیم کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، ان میں سرگودھا تحصیل کے 310، بھلوال کے 49، بھیرہ کے 10، کوٹ مومن کے 20، ساہیوال کے 28، شاہپور کے 16 اور سلانوالی کے 113 کامیاب امیدوار شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ضلع سرگودھا میں مجموعی طور پر 1,560 زرعی پلاٹس، جو 3,387 ایکڑ، 13 کنال اور 9.54 مرلہ اراضی پر مشتمل ہیں، مرحلہ وار مستحق کاشتکاروں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس اسکیم کے لیے 7,377درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے اسکرونٹی کمیٹی نے 1,672 درخواستیں منظور کیں، جبکہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا گیا،ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کے کامیاب امیدواروں میں سرکاری زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی مرکزی تقریب آج دوپہر 2 بجے آرٹس کمپلیکس کچہری روڈ سرگودھا میں منعقد ہوگی۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ ، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور معزز پارلیمنٹرینز کے ہمراہ بھی خوش نصیب کاشتکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے ۔کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ اور اعلیٰ کی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments