10کلو آٹے کا ٹھیلا1280روپے تک پہنچ گیا

10کلو آٹے  کا ٹھیلا1280روپے  تک  پہنچ  گیا

اعلیٰ معیار کے آٹے کی قیمت160 روپے فی کلو ،زیادہ تر فلور ملز 15 کلوگرام کی پیکنگ میں آٹا کی قیمت2250 روپے وصول کر رہی ہیں10 کلو تھیلے کا کوئی نیا ریٹ نہیں ایک ماہ قبل 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1140 روپے میں دستیاب تھا، قیمتوں میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا،انتظامیہ توجہ دے ،شہریوں کی گفتگو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور اوپن مارکیٹ سے دس کلو آٹے کا تھیلا غائب ہونے پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں،محکمہ خوراک کی مبینہ غفلت اور بعض فلور ملز مالکان کی مناپلی کے باعث مناسب قیمت پر آٹا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا اور غیر معیاری آٹا فروخت کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے آٹے کی قیمت 140 سے 160 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے ، زیادہ تر فلور ملز 15 کلوگرام کی پیکنگ میں آٹا کی قیمت 2150 سے 2250 روپے وصول کر رہی ہیں جبکہ اس وقت 10 کلو آٹے کے تھیلے کا کوئی نیا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم پنجاب میں پہلے سے مقرر سرکاری نرخ 905 روپے فی 10 کلو تھیلا تھے۔

لیکن عملی طور پر بیشتر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی یہ نرخ دستیاب نہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے دور میں آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے ،شہریوں کے مطابق صرف ایک ماہ قبل 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1140 روپے میں دستیاب تھا، لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا اور اب یہی تھیلا 1280 روپے تک پہنچ گیاہے ،اور وہ بھی بآسانی دستیاب نہیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ قیمت بڑھنے کے باوجود آٹے کا معیار پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو روٹی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،صارفین کی جانب سے یہ بھی شکایت کی جا رہی ہے کہ آٹے کے معیار سے متعلق متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...