سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد،سپر بند کی تعمیر التواء کا شکار

سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد،سپر بند کی تعمیر التواء کا شکار

سپر بند کے لیے منظور شدہ فنڈز کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا

کندیاں(نمائندہ دنیا) تحصیل پپلاں کے علاقے موضع ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کا مسلسل کٹاؤ جاری،سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی اور مکانات دریا برد،سپر بند کی تعمیر کاکام التواء کا شکار ہو گیاتحصیل پپلاں کے موضع ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کا کٹاو شدت اختیار کر چکا ہے زیرِ تعمیر ڈھنگانہ سپر بند کی تعمیر التواء کا شکار ہے اہلِ علاقہ کے مطابق سپر بند کے لیے منظور شدہ فنڈز کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا جس کے باعث دریائی کٹاؤ جاری ہے اور یونین کونسل دوآبہ کی متعدد آبادیاں، تاریخی شیر شاہ سوری روڈ، بجلی کی ترسیلی لائن، گیس پائپ لائن اور ریلوے ٹریک بھی خطرات سے دوچار ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ڈھنگانہ اور علوالی کے سپر بند فوری تکمیل ،نہروں کے کناروں کو پختہ کرنے ،منصوبے کے مختص فنڈز کی شفاف تحقیقات اور دریائی کٹاؤ کے مستقل تدارک کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...