ای پی آئی حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا

 ای پی آئی حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا

بچوں 12 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی مفت ویکسینیشن فراہم کی جائے گی

میانوالی (نامہ نگار)طاہر ہسپتال چشمہ میں ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کی طرف سے ای پی آئی حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا اس سے پہلے یہ سہولت صرف سرکاری ہسپتالوں میں میسر تھی لیکن اب ڈائریکٹر طاہر ہسپتال چشمہ جنید عثمان خان ایڈوکیٹ کی ان تھک محنت اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف علی میانہ ڈی ایچ او (پی ایس ) ڈاکٹر احسان الحق کے خصوصی تعاون سے طاہر ہسپتال چشمہ میں حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر کا افتتاح کیا گیا جہاں بچوں کو پیدائش سے لیکر اٹھارہ ماہ تک 12 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی مفت ویکسینیشن فراہم کی جائے گی ڈائریکٹر طاہر ہسپتال جنید خان یارو خیل ایڈووکیٹ نے کہا ہم نے مخلوق خدا کی خدمت کیلیئے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ ہماری مائیں بہنیں پپلاں یا میانوالی جانے سے بچ جائیں انہوں نے کہا یہ سہولت ہر روز صبح8 بچے سے دن 2 بجے تک میسر ہو گی اہلیان کندیاں کو چاہیے کہ اپنے گھر کی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں اور بچوں کو صحت مند بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او پپلاں ڈاکٹر ثنااللہ ملک ، اے ایس وی مرجان عزیز خان میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منیرالدین ، ڈاکٹر ثمینہ بتول چائلڈ سپیشلسٹ ، ڈاکٹر حمیرا قیصر گائنا کالو جسٹ اور ڈاکٹر منزہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عفیف طاہر خان ہیلتھ منیجر بی ایچ یو ہرنولی ، ملک وحید فرام بھکر ، ملک عامر حیات ایڈمن طاہر ہسپتال بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...