خاتون کے سرہانے کے نیچے سے ن چور موبائل اور نقدی لے گئے

خاتون کے سرہانے کے نیچے سے ن چور موبائل اور نقدی لے گئے

میانوالی (نامہ نگار)علاقہ شادیہ ڈیرہ بہادر خیلانوالہ سے 12 بجے کے بعد رات کی تاریکی میں گھر میں سوئی ہوئی خاتون کرن شاہین کے سرہانے کے نیچے سے نامعلوم چور اس کا قیمتی موبائل مبلغ 32000 روپے اور موبائل کے کور کے اندر چھپائی گئی۔

 نقدی رقم مبلغ 40 ہزار روپے لے اڑے خاتون کو رات ایک بجے جاگ آئی تو تکیئے کے نیچے موبائل و رقم موجود نہ تھی اگلے روز سراغی کتے چوروں کے پیچھے لگائے گئے جو کہ خاتون کے رشتہ دار امیر کے گھر پہنچ گئے جس سے خاتون کو اس پر اور اسکے بچوں پر چوری کا شبہ ہے تاہم تھانہ واں بھچراں میں کرن کی دی گئی اس درخواست پر چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...