دوسری ڈویژنل پینجیک سلٹ چیمپئن شپ کی تیاریاں

دوسری ڈویژنل پینجیک سلٹ  چیمپئن شپ کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں دوسری ڈویژنل پینجیک سلٹ چیمپئن شپ کی تیاریاں، جشن آزادی کے حوالہ سے ہونیوالی یہ چیمپئن شپ یکم اگست کو سرگودھا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی۔

 چیمپئن شپ کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے انتظامات مکمل کرتے ہوئے ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئیں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے حوالہ سے ماہ اگست کے آغاز میں یکم اگست کو سپورٹس جیمنیٔزیم میں دوسری ڈویژنل پینجیک سلٹ چیمپئن شپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے کیلئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور انداز میں مصروف عمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...