ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی جانب سے ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ،ڈی پی او سرگودھا نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، تمام شہریوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، کوئی بھی شہری اپنے مسائل کے ازالہ کے لیے بغیر کسی سفارش کے ملاقات کر سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments