18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح ہر گز نہ پڑھا نے کی ہدایت

 18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح ہر گز نہ پڑھا نے کی ہدایت

18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح ہر گز نہ پڑھا نے کی ہدایت گاکرپٹ اور کام چور ملازمین کابلا امتیاز محاسبہ کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز سیکرٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے نکاح رجسٹرار کو سختی سے پابند بنائے کہ 18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح ہر گز نہ پڑھائیں پڑھانے والے نکاح خواہ کی فوری رپورٹ کریں تاکہ ان کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے ۔ رپورٹ نہ کرنے والے سیکرٹری کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلہ میں یونین کونسلوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنے بچوں کا نکاح کم عمری میں نہ کر یں وگرنہ بعد میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاکرپٹ اور کام چور ملازمین کابلا امتیاز محاسبہ کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے بوگس سرٹیفکیٹس بنانے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا، اس امر کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے سائلین کی جانب سے کی گئی اپیلوں کے موقع فیصلے کرتے ہوئے کیا اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹریٹرز یونین کونسلوں کو اپیلوں کے حوالے سے فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...