زیادتی کا ڈراپ سین ، بچے کے بیان کے بعد مقدمہ خارج

زیادتی کا ڈراپ سین ، بچے کے بیان کے بعد مقدمہ خارج

زیادتی کا ڈراپ سین ، بچے کے بیان کے بعد مقدمہ خارج مدعی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا کے مبینہ بلیک میلنگ پر کارروائی شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مبینہ زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین ،متاثرہ بچے کے عدالتی بیان کے بعد اصل مقدمہ خارج کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مدعی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا کے مبینہ بلیک میلنگ اور مک مکا کرنے کے الزام میں کارروائی شروع کر دی،پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں میں درج مقدمہ میں مدعی محمد سلیمان نے دو افراد حسنین علی اور علیان پر اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ بدفعلی کا الزام عائد کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش متاثرہ بچے نے عدالت میں دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے ساتھ کوئی بدفعلی نہیں ہوئی اور نامزد ملزمان بے گناہ ہیں۔ اس بیان کی روشنی میں مقدمے کی اخراج رپورٹ مرتب کر دی گئی بعد ازاں پولیس نے مدعی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 213 اور اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021 کی متعلقہ دفعات کے تحت استغاثہ درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ملزمان کو بلیک میل کرنے اور مبینہ طور پر مالی مفاہمت (مک مکا) کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...