او باش شخص نے 11سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 او باش شخص نے 11سالہ  بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں او باش شخص نے 11سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 137-136 شمالی سلانوالی کا رہائشی سلیم اللہ ولد خضر حیات نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں زمیندارہ کرتا ہوں میرا 11 سالہ بیٹا ط م سودا سلف لینے کیلئے گھر سے نکلا بہت دیر تک گھر واپس نہ پہنچا تو تشویش ہوئی۔ گاؤں مذکور کے کچھ لوگوں نے بتایا کہ گاؤں کا رہائشی عتیق الرحمان ولد حاجی احمد کو دیکھا تھا کہ وہ تمہارے بیٹے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہا تھا جس پر تعاقب کیا گیا کہ ایک کینو کے باغ کے باہر ایک موٹر سائیکل کو کھڑا پایا تو میں لوگوں کے ہمراہ باغ کے اندر گیا تو بچے کی چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھی جب ہم قریب پہنچے تو ہمیں قریب آتا دیکھ کر اوباش شخص بھاگ گیا بچے نے بتایا کہ مذکورہ اوباش شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے زیادتی کا شکار بچے کے والد کی درخواست پر اوباش شخص عتیق الرحمان کے خلاف زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا اہل علاقہ کے مکینوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مذکورہ شخص کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...