24 گھنٹوں کے دوران مزید 19اشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 19 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں کیٹیگری’’اے‘‘کے 5جبکہ کیٹیگری بی کے 14 اشتہاری شامل ہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں خصوصی چھاپہ مار کارروائیاں، سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں مطلوب ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments