زمین کے تنازع پر خاتون کو مبینہ تشدد ،کپڑے پھاڑ دیے

 زمین کے تنازع پر خاتون کو  مبینہ تشدد ،کپڑے پھاڑ دیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)7ریاض کالونی آسیانوالہ میں زمین کے تنازع پر خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آ گیا۔

 متاثرہ خاتون بصریٰ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ احسان علی، بلال علی، سعود، فاروق، نسیم بی بی، تسلیم، سائرہ، انعم، فاطمہ، ناصر علی سمیت 8 سے 9 نامعلوم افراد نے اس کے زرعی پلاٹ پر آ کر گالم گلوچ کی، تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے ،خاتون کو ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں سے مارا پیٹا گیا، جبکہ شور سن کر آنے والے افراد نے مداخلت کر کے اسے ملزمان سے چھڑایا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ 7 مرلے کے پلاٹ کا تنازع ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...