ہوائی فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ ہرنولی پولیس کی کاروائی، 15پر ہوائی فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار،31جولائی کو پکار 15پر کال کرکے محمد ارشد نامی شخص نے اپنی زمین پر چند افراد کے قبضہ کرنے کی اطلاع دی۔
ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر عمران خان، اے ایس آئی محمد یونس اور انکی ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔کالر محمد ارشد ولد عزیز احمد سکنہ غلام محمد والا نے جھوٹی کال کی تھی۔تھانہ ہرنولی پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اور بے بنیاد کال کرنے پر محمد ارشد کو حراست میں لیکر 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔یاد رکھیں پکار 15 پر جھوٹی یا بے بنیاد کال کرنا جرم ہے جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔پکار 15 ایمرجنسی سروس ہے جس کے غلط استعمال سے آپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments