قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر،طاہر یوسف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی نمایاں کامیابی کو عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔
یہ کامیابی پارٹی کی عوامی خدمت، مضبوط تنظیم اور قیادت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ،عوام نے انتشار، الزام تراشی اور منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی، استحکام اور عملی خدمت کے ایجنڈے کو ترجیح دی ہے ۔ حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے معاشی بہتری، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے ہیں موجودہ حکومت مشکل حالات کے باوجود معیشت کے استحکام، مہنگائی میں کمی، توانائی کے شعبے میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments