بارش: اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کے پول کھل گئے

بارش: اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کے پول کھل گئے

ناقص تعمیر، کمزور نگرانی اور غیر معیاری اقدامات کے باعث منصوبوں کا معیار داؤ پر لگ گیا،واسا اور فیسکو کنسٹرکشن کے ذمہ دار ادارافسروں کو شوکاز نوٹس جاری ہو گئے سٹی روڈ اور کچہری روڈ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے زیر زمین بجلی کیبلز کے تحفظ، واٹر پروفنگ اور ارتھنگ کے کاموں میں سنگین خامیوں کی نشاندہی ،زیر زمین برقی نظام بھی خطرے میں

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سرگودھا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے بارش کے پہلے بڑے امتحان میں ہی سوالات کی زد میں آ گئے ، 14 ارب روپے کے پیکج کے تحت جاری کاموں میں ناقص تعمیر، کمزور نگرانی اور غیر معیاری اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال نے منصوبوں کا معیار داؤ پر لگا دیا ہے اورترقیاتی پیکج میں ناقص کارکردگی کا پول کھولنے کے لیے 165 ملی میٹر بارش ہی کافی ثابت ہوئی، سامنے آنے والی خامیوں پر ضلعی انتظامیہ نے ذمہ دار اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ،ذرائع کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے بعد سرگودھا میں 14 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں میں سامنے آنے والی خامیوں پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرگودھا نے واسا اور فیسکو کنسٹرکشن سے متعلق ذمہ دار ادارافسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ناقص منصوبہ بندی، غیر معیاری کام اور کمزور نگرانی پر وضاحت طلب کر لی،ذرائع کے مطابق سٹی روڈ اور کچہری روڈ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے معائنے کے دوران زیر زمین بجلی کیبلز کے تحفظ، واٹر پروفنگ اور ارتھنگ کے کاموں میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی، معائنہ رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ بجلی کے ڈسٹری بیوشن بورڈز کے لیے بنائے گئے ارتھنگ بور ہولز کو کام مکمل ہونے کے بعد مناسب طریقے سے بند اور کمپیکٹ نہیں کیا گیا، جس کے باعث بارش کا پانی بیسمنٹس اور دکانوں میں داخل ہوا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق ناقص بیک فلنگ اور سطح کی بحالی نہ ہونے سے مختلف مقامات پر زمین دھنسنے کے مسائل بھی سامنے آئے ، جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ زیر زمین برقی نظام کے لیے بھی خطرات پیدا ہوئے ،دوسری جانب سیوریج اور نکاسی آب کی جاری سکیموں کی کارکردگی بھی شدید بارش نے عیاں کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...