سرمایہ کاری کروا کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

سرمایہ کاری کروا کر شہری سے  لاکھوں روپے ہتھیا لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میڈیسن کے کاروبار میں بھاری منافع کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کروا کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے۔۔۔

شمع چوک کے جنید نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پرانے واقف کار حمزہ منور نے میڈیسن کے کاروبار میں زیادہ منافع کا لالچ دے کر اس سے 22 لاکھ روپے سرمایہ کاری کرائی۔ بعد ازاں ملزم نے مختلف اوقات میں 14 لاکھ 23 ہزار روپے واپس کیے ، جبکہ بقایا 7 لاکھ 77 ہزار روپے کی ادائیگی کے لیے چیک دیا، جو بینک میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہوگیا۔ ملزم نے ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...