تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنے پر کریانہ سٹور مالک قانون کی زد میں آ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر مسلسل ہراساں کرنے ، ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنے اور زبردستی کی کوشش کرنے پر کریانہ سٹور مالک قانون کی زد میں آ گیا۔
جھال چکیاں کے احمد حسن نے پولیس کو بتایا کہ محلہ کا رہائشی امتیاز، جو کریانہ اسٹور چلاتا ہے ، عرصہ دراز سے اس کی اہلیہ مہوش کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہا ہے ۔ ملزم دکان پر آنے کے دوران خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا، ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا اور مبینہ طور پر زبردستی کی کوشش بھی کرتا رہا۔ ملزم گھر موبائل فون بھجوا کر بھی خاتون پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہاجس پر پولیس نے دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments