کامیابی پر تکبر نہیں عاجزی اختیار کرنی چاہیے :مولانا عبدالحبیب

کامیابی پر تکبر نہیں عاجزی اختیار کرنی چاہیے :مولانا عبدالحبیب

ہم لوگوں کے پیغامات کو اہمیت دیتے لیکن اﷲ کے پیغام کو سمجھنے کیلئے وقت نہیں نکالتے

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)دعوتِ اسلامی کے مبلغ مولانا عبدالحبیب عطاری نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر احمد حسن اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی۔ مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ ربیع الاول ہمیں نبی کریم ؐ کی سیرت و تعلیمات سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔انہوں نے قرآن مجید سے تعلق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں میں قرآن کی صورت میں ایک عظیم خزانہ موجود ہے ، مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسے صرف تلاوت اور برکت تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس کے پیغام کو سمجھیں اور اپنی زندگی میں نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے لوگوں کے پیغامات کو اہمیت دیتے ہیں لیکن اﷲ تعالیٰ کے پیغام کو سمجھنے کیلئے وقت نہیں نکالتے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو کامیابی پر تکبر کے بجائے عاجزی اور شکرگزاری اختیار کرنی چاہیے کیونکہ اﷲ تعالیٰ جسے مقام عطا فرماتا ہے وہ جب چاہے اسے واپس بھی لے سکتا ہے ۔انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنی ذاتی، معاشرتی اور کاروباری زندگی کا حصہ بنایا جائے اور اﷲ تعالیٰ کی عطا کردہ کامیابیوں کو اپنا کمال سمجھنے کے بجائے اس کا شکر ادا کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...