پی ٹی آئی قانون کی حکمرانوں کی جدوجہد کر رہی :مجسم زرخیز
عمران خان کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف قائد عمران خان کے نظریے ،آئین کی بالا دستی ،جمہوری اصولوں اور عوام کے بنیادی حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور موجودہ حالات میں پارٹی کارکنوں کو آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کیلئے منظم اور متحرک کیا جارہاہے تحریک انصاف کی جاری جدوجہد کسی ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملک میں حقیقی جمہوریت ،قانون کی حکمرانی ،آزادانہ سیاسی سرگرمیوں اور عوام کے حق رائے دہی کے تحفظ کے لئے ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ‘‘رہائی عمران خان کانفرنس ’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس پی ٹی آئی ٹائیگرز کینیڈا کے صدر اکبر وڑائچ کی میزبانی میں منعقد ہوئی ، کانفرنس میں سردار لطیف خان کھوسہ ایم این اے ، بلال اصغر وڑائچ سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کینیڈا کی قیادت سمیت کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا کی جانب سے عمران خان کی رہائی اور جمہوریت کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے اگر عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا تو پھر حکومت اور اس کے سربراہ پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments