یوسی پکاگڑھا میں گیس پریشر کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح

یوسی پکاگڑھا میں گیس پریشر کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح

صرف گیس لائن بچھا کر گڑھے بند کرنا کافی نہیں سڑک بحال کرنا ہوگی :منشا اللہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری محکموں کو کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری بھی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو غیر ضروری مشکلات اور کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل پکا گڑھا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے زیر نگرانی گیس پریشر میں بہتری کے منصوبے کی تکمیل کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی سہولت اور بہتری کیلئے کیے جاتے ہیں، تاہم اگر ایک محکمہ ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد سڑک، گلی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کی بحالی یقینی نہ بنائے تو عوام کو طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف گیس لائن بچھا کر گڑھے بند کرنا کافی نہیں بلکہ سڑک کو پہلے کی حالت میں بحال کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ان علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...