لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا

لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا

واپڈجس ایریا میں چاہیں بتائے بغیر طویل دورانئے کیلئے بجلی بند کر دیتے ہیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں واپڈا کی جانیوالی بجلی کی بے تحاشہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ، واپڈا اہلکار جن اور جس ایریا میں چاہیں بتائے بغیر طویل دورانئے کیلئے بجلی بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار زندگی برح طرح متاثر ہو چکا ہے بلکہ شہریوں کیلئے سکون کا سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے ، حکومت کی جانب سے توانائی کے وسائل میں اضافہ کے اعلانات کے باوجود کی جانیوالی بجلی کی یہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، شہریوں کے مظابق بجلی کے بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود صارفین کو بجلی کی سہولت سے محروم رکھنا سنگین ناانصافی ہے جس کا ازالہ ہوبنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...