پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کا دورہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کا دورہ کیا۔
اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران و پراسیکیوٹرز کی حاضری، دفتری نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر التواء مقدمات، عدالتی پیش رفت اور عوامی خدمت کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پراسیکیوٹرز دیانتداری، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔جبکہ غفلت، غیر حاضری اور ناقص کارکردگی پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments